ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے مختلف گرام پنچایتوں سے ملحق آنگن واڑی مراکز میں معاونین عہدوں کےلئے عرضیاں مطلوب؛ بیروزگار حضرات توجہ دیں

بھٹکل کے مختلف گرام پنچایتوں سے ملحق آنگن واڑی مراکز میں معاونین عہدوں کےلئے عرضیاں مطلوب؛ بیروزگار حضرات توجہ دیں

Sun, 19 Feb 2023 20:28:25    S.O. News Service

بھٹکل:18؍ فروری (ایس اؤ نیوز ) محکمہ اطفا ل فلاح وبہبودی بھٹکل کے حدود میں آنے والےمختلف گرام پنچایتوں کے آنگن واڑی مراکز میں خالی عہدوں پر اہل امیدواروں سے عرضیاں مطلوب  کی گئی ہیں۔

 بینگرے گرام پنچایت کے بینگرے -1 کے مضاف بنگار مکی کے منی آنگن واڑی میں خالی آنگن واڑی کارکنان کے عہدے اور ماولی -2گرام پنچایت کے ہڈال، کائی کنی گرام پنچایت کےموڈکیری ، ماولی -1گرام پنچایت گرام پنچایت کی نورکالونی ، نوائط کیری -1، شرالی گرام پنچایت کے شرالی -1کی شرالی کیری، ماولی -2گرا م پنچایت کے بھٹرہتلو ، ہاڈولی گرام پنچایت کے ہینجلے آنگن واڑی مراکز میں خالی عہدوں پر اسامیوں سے عرضیاں مطلوب کی گئی  ہیں۔

مقامی اہل خاتون  اور اقلیتی مخنث خاتون  خالی عہدوں پر اپنی عرضی داخل کرسکتی ہیں۔ متعینہ فارم  16فروری سے 18مارچ 2023کی شام 30-05 بجے تک دفتر پہنچا سکتےہیں۔ لفافہ کے اوپر آنگن واڑی کارکنان عہدے کے عرضی یا آنگن واڑی معاون عہدے کےلئے عرضی لکھ کر دفتری اوقات میں محکمہ اطفال بھٹکل میں موجود ڈبے میں ڈال سکتےہیں۔ متعینہ تاریخ کے بعد دی گئی عرضیوں کو شمار نہیں کیاجائے گا۔

خالی عہدوں کی تفصیلات  اور تقرری کے شرائط کے متعلق محکمہ اطفال کے نوٹس بورڈ ،آنگن واڑی مراکز کے نوٹس  بورڈاور متعلقہ گرام پنچایتوں کے دفتر یاپھر  میونسپالٹی دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ محکمہ کے دفترکا رابطہ نمبر -224122ہے۔ عرضی کا نمونہ دفتر کے اعلامیہ میں شائع کیاگیا ہے۔ اسی کے مطابق  عرضی پُر کرکے تمام مصدقہ دستاویزات کے ساتھ سونپنا ہے۔


Share: